Al Quraish

اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 0370378 0334   پر رابطہ کریں- شکریہ
Sale!
Sale!

HUM WEHSHI HAIN – ہم وحشی ہیں

Original price was: ₨ 700.Current price is: ₨ 455.

یہ کہانیاں تقسیمِ ہند کے سلسلے کے فسادات کے دوران میں لکھی گئیں اور انتہائی غم اور غصّے کے عالم میں لکھی گئیں اور صرف پندرہ دن میں لکھی گئیں۔ جس تیزی سے میں لکھتا جاتا تھا اسی تیزی سے یہ کہانیاں اس برصغیر کے رسالوں اور اخبارات میں چھپتی جاتی تھیں۔ یہ وہ موقع تھا جب فسادات نئے نئے شروع ہوئے تھے، جب سیاست داں انگشت بدنداں تھے اور کسی کو لب کھولنے کی جرأت نہ ہوتی تھی، بلکہ شروع کی دو ایک کہانیاں تو مجھے لوٹا دی گئیں، یہ کہہ کر کہ ان کہانیوں میں ہمارے قومی نیتائوں پر حملہ ہے۔ بعد میں، پرچوں اور رسالوں اور اخبارات نے انھیں چھاپا۔ ممکن ہے کچھ لوگوں کی نظر میں یہ کہانیاں فن برائے فن کے فارمولے پر پوری نہ اُترتی ہوں مگر اِن کہانیوں نے ایک نازک موقع پر اپنا فریضہ ضرور ادا کیا ہے۔ اس برصغیر کی ہر زبان کے اخبارات نے ان کہانیوں کو چھاپا ہے اور انھیں نمایاں طور پر اپنے صفحات میں جگہ دی ہے۔ ان افسانوں کی اشاعت پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں نے کئی اخبارات کو وارننگ بھی دی اور دو ایک کی ضمانتیں بھی ضبط ہوئیں مگر معاملہ ایسا ٹیڑھا تھا، اور افسانے ایسے سچّے تھے اور حالات پر اس قدر حاوی تھے کہ اس سے زیادہ ان افسانوں کے خلاف کچھ نہ کیا جا سکا۔

کرشن چندر

Scroll to Top